وزیراعظم نریندر مودی نے آج گیارہویں سول سروسز ڈے کے موقع پر سول ملازمین سے خطاب کیا اور انہیں ایوارڈز عطا کئے۔سول سروسز ڈے کو نئے سرے سے خود کو وقف کرنے کا عمل قرار دیتے ہوئے
وزیراعظم نے کہا کہ سول
ملازمین اپنی صلاحیتوں، طاقتوں، چیلنجوں اور ذمہ
داریوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے حالات دو دہائی پہلے کے حالات سے پوری طرح مختلف ہیں
اور اگلے چند برسوں کے دوران حالات میں مزید تبدیلی اور بہتری آئے گی۔